تکبیر تحریمہ کے بعد کچھ خاموش رہنا
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قال: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَتْ لَهُ سَكْتَةٌ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ.
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز شروع کرتے تو تھوڑی دیر چپ رہتے ١ ؎۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that: The Messenger of Allah ﷺ used to pause briefly when he had started to pray.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 894
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی تکبیر تحریمہ کے بعد اور قرات شروع کرنے سے پہلے، اس درمیان آپ دعا ثنا پڑھتے تھے، جیسا کہ اگلی روایت میں صراحت ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٦٠ (صحیح )