Sunan An Nasai 843

امامت کے متعلق احادیث

843Sunan An Nasai

جب دو آدمی ہوں تو جماعت کرائیں

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قال: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَأَخَذَنِي بِيَدِهِ الْيُسْرَى فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو میں آپ کے بائیں کھڑا ہوا، تو آپ نے مجھے اپنے بائیں ہاتھ سے پکڑا، اور (پیچھے سے لا کر) اپنے دائیں کھڑا کرلیا۔

It was narrated that Ibn Abbas (RA) said: "I prayed with the Messenger of Allah ﷺand I stood on his left. He took hold of me with his left hand and made me stand on his right".

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 842
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المسافرین ٢٦ (٧٦٣) مطولاً، سنن ابی داود/الصلاة ٧٠ (٦١٠) مطولاً، (تحفة الأشراف: ٥٩٠٧)، مسند احمد ١/٢٤٩، ٣٤٧ (صحیح )