امام سے آگے رکوع اور سجدہ کرنا
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قال: قال مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا يَخْشَى الَّذِي يَرْفَعُ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ أَنْ يُحَوِّلَ اللَّهُ رَأْسَهُ رَأْسَ حِمَارٍ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ محمد ﷺ نے فرمایا : جو شخص اپنا سر امام سے پہلے اٹھا لیتا ہے کیا وہ (اس بات سے) نہیں ڈرتا کہ ١ ؎ اللہ اس کا سر گدھے کے سر میں تبدیل نہ کر دے ۔
It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: "Muhammad ﷺ said: Does the one who raises his head before the Imam not fear that Allah may turn his head into the head of a donkey"?
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 828
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی وہ اس سزا کا مستحق ہے اس لیے اسے اس کا ڈر اور خدشہ لگا رہنا چاہیئے۔
Takhrij · تخریج
وقد أخرجہ : صحیح مسلم/الصلاة ٢٥ (٤٢٧) ، سنن الترمذی/فیہ ٢٩٢ (٥٨٢) ، سنن ابن ماجہ/إقامة ٤١ (٩٦١) ، (تحفة الأشراف : ١٤٣٦٢) ، مسند احمد ٢/٢٦٠، ٢٧١، ٤٢٥، ٤٥٦، ٤٦٩، ٤٧٢، ٥٠٤، سنن الدارمی/الصلاة ٧٢ (١٣٥٥) (صحیح )