Sunan An Nasai 812

امامت کے متعلق احادیث

812Sunan An Nasai

امام کس طریقہ سے صفوں کو درست کرے

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قال: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَخَلَّلُ الصُّفُوفَ مِنْ نَاحِيَةٍ إِلَى نَاحِيَةٍ يَمْسَحُ مَنَاكِبَنَا وَصُدُورَنَا وَيَقُولُ: لَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، وَكَانَ يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصُّفُوفِ الْمُتَقَدِّمَةِ.

براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے کندھوں اور سینوں پر ہاتھ پھیرتے ہوئے ١ ؎ صفوں کے بیچ میں سے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک جاتے، اور فرماتے: اختلاف نہ کرو ٢ ؎ ورنہ تمہارے دل مختلف ہوجائیں ٣ ؎ نیز فرماتے: اللہ تعالیٰ اگلی صفوں پر اپنی رحمتیں نازل فرماتا ہے، اور اس کے فرشتے اس کے لیے دعائیں کرتے ہیں ۔

It was narrated that Al-Bara (RA) bin Azib said: "The Messenger of Allah ﷺ used to go between the rows from one side to another, patting our shoulders and chests and saying: Do not make your rows ragged or your hearts will be filled with enmity toward one another. And he used to say: Allah and His angels send Salah upon the front rows".

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 811
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی انہیں درست کرتے ہوئے۔ ٢ ؎: یعنی آگے پیچھے نہ کھڑے ہو۔ ٣ ؎: یعنی ان میں پھوٹ پڑجائے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ٩٤ (٦٦٤)، (تحفة الأشراف: ١٧٧٦)، مسند احمد ٤/٢٨٥، ٢٩٦، ٢٩٧، ٢٩٨، ٢٩٩، ٣٠٤، سنن الدارمی/الصلاة ٤٩ (١٢٩٩) (صحیح )