Sunan An Nasai 73

پاکی کا بیان

73Sunan An Nasai

وضو کے لئے کس قدر پانی کافی ہے؟

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قال: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ، قال: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَتَوَضَّأُ بِمَكُّوكٍ وَيَغْتَسِلُ بِخَمْسَةِ مَكَاكِيَّ.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک مکوک پانی سے وضو اور پانچ مکوک سے غسل فرماتے تھے۔

It was narrated that ‘Abdullah bin Jabr said: “I heard Anas bin Malik (RA) say: ‘The Messenger of Allah ﷺ used to perform Wudu with a Makkuk (cup) and Ghusl with five Makkuks (cups).” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 73
Notes · وضاحت
مکوک سے مراد یہاں مد ہے، اور ایک قول کے مطابق صاع ہے لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ہے، اس لیے کہ ایک روایت میں مکوک کی تفسیر مد سے کی گئی ہے، اور مد اہل حجاز کے نزدیک ایک رطل اور تہائی رطل کا ہوتا ہے، اور اہل عراق کے نزدیک دو رطل کا ہوتا ہے، اس حساب سے صاع جو چار مد کا ہوتا ہے اہل حجاز کے نزدیک پانچ رطل کا ہوگا، اور اہل عراق کے نزدیک آٹھ رطل کا ہوگا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوضوء ٤٧ (٢٠١)، صحیح مسلم/الحیض ١٠ (٣٢٥)، سنن ابی داود/الطہارة ٤٤ (٩٥)، سنن الترمذی/الصلاة ٣١٢ (٦٠٩)، (تحفة الأشراف: ٩٦٢)، مسند احمد ٣/١١٢، ١١٦، ١٧٩، ٢٥٩، ٢٨٢، ٢٩٠، سنن الدارمی/الطہارة ٢٣ (٧١٦)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ٢٣٠، ٣٤٦ (صحیح )