Sunan An Nasai 724

مساجد کے متعلق کتاب

724Sunan An Nasai

مسجد کے اندر تھوکنے سے متعلق

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْبُصَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا.

انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: مسجد میں تھوکنا گناہ ہے، اور اس کا کفارہ اسے مٹی ڈال کر دبا دینا ہے ١ ؎۔

It was narrated that Anas (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ said: Spitting in the Masjid is a sin, and its expiation is to bury it".

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 723
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ اس صورت میں ہے جب مسجد کچی ہو، اس میں مٹی یا ریت وغیرہ موجود ہو تو تھوک کر مٹی کے نیچے چھپا دے، اور بعض نے کہا ہے کہ دفن کرنے سے مراد اسے صاف کر کے مسجد سے باہر پھینک دینا ہے۔
Takhrij · تخریج
وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المساجد ١٣ (٥٥٢)، سنن ابی داود/الصلاة ٢٢ (٤٧٥)، سنن الترمذی/الصلاة ٢٨٤ (٥٧٢)، (تحفة الأشراف: ١٤٢٨)، مسند احمد ٣/١٧٣، ٢٣٢، ٢٧٤، ٢٧٧، سنن الدارمی/الصلاة ١١٦ (١٤٣٥) (صحیح )