گدھے کے جھوٹے سے متعلق
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قال: أَتَانَا مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَاكُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَإِنَّهَا رِجْسٌ.
انس ؓ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس رسول اللہ ﷺ کا منادی آیا اور اس نے کہا: اللہ اور اس کے رسول تم لوگوں کو گدھوں کے گوشت سے منع فرماتے ہیں، کیونکہ وہ ناپاک ہیں ١ ؎۔
It was narrated that Anas said: “An announcer came to us from the Messenger of Allah ﷺ and said: ‘Allah and His Messenger forbid you from (eating) the flesh of domestic donkeys, for it is filth.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 69
Notes · وضاحت
١ ؎: جب گدھے کا گوشت ناپاک اور نجس ہے، تو اس کا جو ٹھا بھی ناپاک و نجس ہوگا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجہاد ١٣٠ (٢٩٩١)، المغازي ٣٨ (٤١٩٨)، الذبائح ٢٨ (٥٥٢٨)، سنن ابن ماجہ/الذبائح ١٣ (٣١٩٦)، (تحفة الأشراف: ١٤٥٧)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الصید ٥ (١٩٤٠)، مسند احمد ٣/١١١، ١٢١، ١٦٤، سنن الدارمی/الاضاحي ٢١ (٢٠٣٤)، ویأتي عند المؤلف برقم: (٤٣٣٥) (صحیح )