Sunan An Nasai 692مساجد کے متعلق کتاب

692Sunan An Nasaiصحیح

بیت اللہ شریف میں نماز پڑھنے کی فضیلت

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: مَنْ صَلَّى فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ ؟ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: الصَّلَاةُ فِيهِ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ، إِلَّا مَسْجِدَ الْكَعْبَةِ.

ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جس نے رسول اللہ ﷺ کی مسجد میں نماز پڑھی تو میں نے اس کے متعلق آپ ﷺ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ : اس مسجد میں نماز پڑھنا دوسری مسجدوں میں نماز پڑھنے سے ہزار گنا افضل ہے، سوائے خانہ کعبہ کے ١ ؎۔

It was narrated from Ibn Abbas (RA) that Maimunah the wife of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Whoever prays in the Masjid of the Messenger of Allah ﷺ (that is good), for I heard the Messenger of Allah ﷺ say: One prayer offered there is better than a thousand prayers offered elsewhere, except the Masjid of the Kabah".

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 691
Notes · وضاحت
١ ؎: خانہ کعبہ کی ایک رکعت مسجد نبوی کی سو رکعت کے برابر ہے، ابن عمر رضی اللہ عنہم کی حدیث میں ہے صلا ۃ فی مسجدي ہذا أفضل من ألف صلا ۃ في غیرہ إلا المسجدالحرام فإنہ أفضل منہ بمائ ۃ صلا ۃ میری مسجد (مسجد نبوی) میں نماز دوسری مسجدوں سے ہزار گنا افضل (بہتر) ہے، ہاں، مسجد الحرام میں نماز اس (مسجد نبوی) سے سو گنا افضل (بہتر) ہے ۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحج ٩٤ (١٣٩٦) (وعندہ ” عن ابن عباس عن میمونة، وھو الصواب کما في التحفة، (تحفة الأشراف : ١٨٠٥٧) ، مسند احمد ٦/٣٣٣، ویأتی عند المؤلف في المناسک ١٢٤ (برقم : ٢٩٠١) (صحیح )