Sunan An Nasai 619

نمازوں کے اوقات کا بیان

619Sunan An Nasai

جو نماز نیند کی حالت میں قضاہو جائے تو اس کو اگلے دن وقت پر پڑھ لے

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ وَاصِلِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، قال: حَدَّثَنَا يَعْلَى، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْسَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا نَسِيتَ الصَّلَاةَ فَصَلِّ إِذَا ذَكَرْتَ، فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: وَأَقِمِ الصَّلاةَ لِذِكْرِي سورة طه آية 14. قَالَ عَبْدُ الْأَعْلَى: حَدَّثَنَا بِهِ يَعْلَى مُخْتَصَرًا.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم نماز بھول جاؤ تو یاد آنے پر اسے پڑھ لو، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: أقم الصلاة لذكري ١ ؎ نماز قائم کرو جب میری یاد آئے ۔ عبدالاعلی کہتے ہیں: اس حدیث کو ہم سے یعلیٰ نے مختصراً بیان کیا ہے۔

It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: The Messenger of Allah ﷺ said: If you forget a prayer, pray it when you remember it, for Allah says: "and perform the Salah for My remembrance." [1] [1] Ta-Ha 20:14.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 618
Notes · وضاحت
١ ؎: مشہور قرأت یاء متکلم کی طرف اضافت کے ساتھ ہے لیکن یہ قرأت مقصود کے مناسب نہیں اس لیے اس کی تاویل یہ کی جاتی ہے کہ مضاف مقدر ہے اصل عبارت یوں ہے وقت ذکر صلاتی اور ایک شاذ قرأت للذکریٰ اسم مقصور کے ساتھ ہے جو أوفق بالمقصود ہے، (جو رقم: ٦٢١ کے تحت آرہی ہے)۔
Takhrij · تخریج
وقد أخرجہ، تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ١٣٢٤٣) (صحیح )