Sunan An Nasai 599

نمازوں کے اوقات کا بیان

599Sunan An Nasai

نمازوں کو کونسی حالت میں اکھٹا پڑھے؟

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَإِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو جب چلنے کی جلدی ہوتی تو مغرب اور عشاء کو جمع کر کے پڑھتے تھے۔

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 598
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المسافرین ٥ (٧٠٣)، موطا امام مالک/السفر ١ (٣)، مسند احمد ٢/٧، ٦٣، (تحفة الأشراف: ٨٣٨٣) (صحیح )