Sunan An Nasai 553

نمازوں کے اوقات کا بیان

553Sunan An Nasai

نماز فجر کا آخری وقت کونسا ہے؟

أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَا: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي صَدَقَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قال: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ، وَيُصَلِّي الْعَصْرَ بَيْنَ صَلَاتَيْكُمْ هَاتَيْنِ، وَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ إِذَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ، وَيُصَلِّي الْعِشَاءَ إِذَا غَابَ الشَّفَقُ، ثُمَّ قَالَ: عَلَى إِثْرِهِ، وَيُصَلِّي الصُّبْحَ إِلَى أَنْ يَنْفَسِحَ الْبَصَرُ.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ظہر اس وقت پڑھتے تھے، جب سورج ڈھل جاتا تھا، اور عصر تمہاری ان دونوں نمازوں ١ ؎ کے درمیان پڑھتے تھے، اور مغرب اس وقت پڑھتے تھے جب سورج ڈوب جاتا تھا، اور عشاء اس وقت پڑھتے تھے جب شفق غائب جاتی تھی، پھر اس کے بعد انہوں نے کہا: اور آپ فجر پڑھتے تھے یہاں تک کہ نگاہ پھیل جاتی تھی ٢ ؎۔

It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ used to pray Zuhr when the sun passed its zenith, and he would pray Asr between these two prayers; and he would pray Maghrib when the sun had set, and he used to pray Isha when the twilight had disappeared", then he said straight after that: "And he would pray Fajr when a man could see clearly".

صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 552
Notes · وضاحت
١ ؎: ان دونوں نمازوں سے مراد ظہر اور عصر ہے یعنی تمہاری ظہر اور تمہاری عصر کے بیچ میں رسول اللہ ﷺ کی عصر ہوتی تھی، مقصود اس سے یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ عصر جلدی پڑھتے تھے اور تم لوگ تاخیر سے پڑھتے ہو۔ ٢ ؎: یعنی اجالا ہوجاتا اور ساری چیزیں دکھائی دینے لگتی تھیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٢٥٩)، مسند احمد ٣/١٢٩، ١٦٩ (صحیح الإسناد )