قباء پہننے سے متعلق
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، قَالَ: قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةً، وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا، فَقَالَ مَخْرَمَةُ: يَا بُنَيَّ، انْطَلِقْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ، قَالَ: ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي، قَالَ: فَدَعَوْتُهُ، فَخَرَجَ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْهَا، فَقَالَ: خَبَّأْتُ هَذَا لَكَ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَلَبِسَهُ مَخْرَمَةُ.
مسور بن مخرمہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ق بائیں تقسیم کیں اور مخرمہ کو کچھ نہیں دیا تو مخرمہ ؓ نے کہا: بیٹے! مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس لے چلو، چناچہ میں ان کے ساتھ گیا، انہوں نے کہا: اندر جاؤ اور آپ کو میرے لیے بلا لاؤ، چناچہ میں نے آپ کو بلا لایا، آپ نکل کر آئے تو آپ انہیں میں سے ایک قباء پہنے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا: اسے میں نے تمہارے ہی لیے چھپا رکھی تھی ، مخرمہ نے اسے دیکھا اور پہن لی۔
It was narrated that Miswar bin Makhramah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) distributed some Qabas but he did not give anything to Makhramah. Makhramah said: O my son, let us go to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم). So I went with him and he said: Go in and call him for me. So I called him, and he came out wearing one of the Qabas. He said: I kept this for you. And he looked at him, and Makhramah put it on.