Sunan An Nasai 4982چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احادیث مبارکہ

4982Sunan An Nasaiصحیح

سفر میں ہاتھ کاٹنے سے متعلق

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي بَقِيَّةُ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنِي حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، عَنْ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ بُسْرَ بْنَ أَبِي أَرْطَاةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: لَا تُقْطَعُ الْأَيْدِي فِي السَّفَرِ.

بسر بن ابی ارطاۃ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : سفر میں (چور کے) ہاتھ نہیں کاٹے جائیں گے ١ ؎۔

It was narrated that Junadah bin Abi Umayyah said: "I heard Busr bin Abi Artah say: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: Hand should not be cut off while traveling.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4979
Notes · وضاحت
١ ؎: ترمذی اور مسند احمد میں السفر کی جگہ الغزو ( یعنی : غزوہ ) ہے، لہٰذا اس حدیث میں بھی سفر سے مراد غزو ہوگا، اور غزو مراد لینے کی وجہ سے اس میں اور عبادہ بن صامت (رض) کی مرفوع روایت أقیموا الحدود فی السفر والحضر میں کوئی تعارض باقی نہیں رہے گا۔ یعنی عبادہ (رض) میں وارد لفظ سفر سے عام سفر مراد ہے ۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الحدود ١٨ (٤٤٠٨) ، سنن الترمذی/الحدود ٢٠ (١٤٥٠) ، (تحفة الأشراف : ٢٠١٥) ، مسند احمد (٤/١٨١) (صحیح )