Sunan An Nasai 4843

قسامت کے متعلق

4843Sunan An Nasai

کیا کوئی شخص دوسرے کے جرم میں گرفتار اور ماخوذ ہوگا ؟

أخبرنا يوسف بن عيسى قال أنبأنا الفضل بن موسى قال أنبأنا يزيد وهو بن زياد بن أبي الجعد عن جامع بن شداد عن طارق المحاربي أن رجلا قال: يا رسول الله هؤلاء بنو ثعلبة الذين قتلوا فلانا في الجاهلية فخذ لنا بثأرنا فرفع يديه حتى رأيت بياض إبطيه وهو يقول لا تجني أم على ولد مرتين

طارق محاربی ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول! یہ بنو ثعلبہ ہیں جنہوں نے زمانہ جاہلیت میں فلاں کو قتل کیا تھا، لہٰذا آپ ہمارا بدلہ دلائیے، تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ میں نے آپ کی بغل کی سفیدی دیکھی، آپ فرما رہے تھے: کسی ماں کا قصور کسی بیٹے پر نہیں ہوگا ایسا آپ نے دو مرتبہ کہا۔

It was narrated from Tariq and Muharibi that a man said: "O Messenger of Allah, these are Banu Thalabah who killed so and so during the Jahiliyyah: avenger us! He raised his arms until the whiteness of his armpits could be seen and said: "No mothers sin can affect her child," twice. (Shahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4839
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٤٩٨٩)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الدیات ٢٦ (٢٦٧٠) (صحیح )