Sunan An Nasai 4820

قسامت کے متعلق

4820Sunan An Nasai

عورت کے پیٹ کے بچہ کی دیت

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّ عُمَرَ اسْتَشَارَ النَّاسَ فِي الْجَنِينِ، فَقَالَ حَمَلُ بْنُ مَالِكٍ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ غُرَّةً، قَالَ طَاوُسٌ: إِنَّ الْفَرَسَ غُرَّةٌ.

طاؤس سے روایت ہے کہ عمر ؓ نے لوگوں سے جنین (پیٹ میں موجود بچہ کی دیت) کے سلسلے میں مشورہ طلب کیا، تو حمل بن مالک ؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے جنین (پیٹ میں موجود بچہ) میں ایک غرہ (ایک لونڈی یا ایک غلام) کا فیصلہ کیا۔ طاؤس کہتے ہیں: گھوڑا بھی غرہ ہے۔

Hamal bin Malik said: "The Messenger of Allah ﷺ ruled that a slave (should be given as Diyah) for a fetus." Tawus said: "A horse would do in place of a slave.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4816
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الدیات ٢١ (٤٥٧٢)، سنن ابن ماجہ/الدیات ١١ (٢٦٤١)، (تحفة الأشراف: ٣٤٤٤) (صحیح )