Sunan An Nasai 4628

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

4628Sunan An Nasai

پیٹ کے بچہ کے بچہ کو فروخت کرنا

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَهَى عَنْ بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے حاملہ کے حمل کو بیچنے سے منع فرمایا ١ ؎۔

It was narrated from Ibn Umar that: the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade selling the offspring of the offspring of a pregnant animal (Habal Al-Habalah)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4624
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ بیع زمانہ جاہلیت میں رائج تھی، آدمی اس شرط پر اونٹ خریدتا تھا کہ جب اونٹنی بچہ جنے گی پھر بچے کا بچہ ہوگا تب وہ اس اونٹ کے پیسے دے گا تو ایسی خریدو فروخت سے روک دیا گیا ہے، کیونکہ اس میں دھوکہ ہے، یہ بیع غرر ( دھوکہ والی بیع ) کی قبیل سے ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/البیوع ٣ (١٥١٤)، (تحفة الأشراف: ٨٢٩٦) (صحیح )