Sunan An Nasai 4585

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

4585Sunan An Nasai

چاندی کو سونے کے عوض اور سونے کو چاندی کے عوض فروخت کرنا

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، يَقُولُ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: أَرَأَيْتَ هَذَا الَّذِي تَقُولُ، أَشَيْئًا وَجَدْتَهُ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، أَوْ شَيْئًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟، قَالَ: مَا وَجَدْتُهُ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَلَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَخْبَرَنِي، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّمَا الرِّبَا فِي النَّسِيئَةِ.

ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس ؓ سے کہا: آپ جو یہ باتیں کہتے ہیں، کیا آپ نے انہیں کتاب اللہ (قرآن) میں پایا ہے یا رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے؟ تو انہوں نے کہا: نہ تو میں نے انہیں کتاب اللہ (قرآن) میں پایا ہے اور نہ ہی انہیں رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے، لیکن اسامہ بن زید ؓ نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سود تو صرف ادھار میں ہے ۔

It was narrated that Abu Salih heard Abu Saeed Al-Khudri say: "I said to Ibn Abbas: Do you think that what you are saying is something that you found in the Book of Allah, or something that you heard from the Messenger of Allah ﷺ? He said: I did not find it in the Book of Allah, nor did I hear it from the Messenger of Allah ﷺ, rather Usamah bin Zaid told me that the Messenger of Allah ﷺ said: Riba is only in credit.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4581
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح) (لیکن یہ حکم منسوخ ہے )