Sunan An Nasai 4491

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

4491Sunan An Nasai

کسی جانور کے سینہ میں دودھ اکھٹا کر کے فروخت کرنے سے متعلق

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو كَثِيرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا بَاعَ أَحَدُكُمُ الشَّاةَ أَوِ اللَّقْحَةَ، فَلَا يُحَفِّلْهَا.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی جب بکری یا اونٹنی بیچے تو اس کے تھن میں دودھ روک کر نہ رکھے ١ ؎۔

Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah ﷺ said: If any one of you sells a sheep or a milch- camel, let him not refrain from milking it. (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4486
Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ ایسے جانور کو اگر بیچا جائے گا تو خریدار کے ساتھ دھوکہ ہوگا اور کسی کو دھوکہ دینا صحیح نہیں ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٤٨٤٦)، مسند احمد ٢/٢٧٣، ٤٨١ (صحیح )