تین روز سے زیادہ قربانی کا گوشت کھانا اور رکھ چھوڑنا ممنوع ہے
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَهَى أَنْ تُؤْكَلَ لُحُومُ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ.
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے سے روکا ہے ١ ؎۔
It was narrated from Ibn Umar that: the Messenger of Allah ﷺ forbade eating the meat of sacrificial animals after three days" (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4423
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ پابندی شروع شروع میں تھی، پھر گوشت رکھنے کی اجازت دے دی گئی، جیسا کہ اگلے باب میں ہے، یہ حالات و ظروف کے لحاظ سے ہے، اگر لوگوں کو گوشت کی زیادہ حاجت ہے تو ذخیرہ اندوزی صحیح نہیں، بصورت دیگر صحیح ہے۔ (دیکھئیے حدیث نمبر ٤٤٣٤ ) ۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الأضاحی ٥ (١٩٧٠)، (تحفة الأشراف: ٦٩٤٦)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأضاحی ١٦ (٥٥٧٤)، سنن الترمذی/الأضاحی ١٣ (١٥٠٩)، مسند احمد (٢/٩، ١٦، ٣٤، ٨١، ١٣٥) (صحیح )