Sunan An Nasai 4318

شکار اور ذبیحوں سے متعلق

4318Sunan An Nasai

خرگوش سے متعلق

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَاصِمٍ، وَدَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ صَفْوَانَ، قَالَ: أَصَبْتُ أَرْنَبَيْنِ فَلَمْ أَجِدْ مَا أُذَكِّيهِمَا بِهِ، فَذَكَّيْتُهُمَا بِمَرْوَةٍ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ،فَأَمَرَنِي بِأَكْلِهِمَا.

ابن صفوان ؓ کہتے ہیں کہ مجھے دو خرگوش ملے، انہیں ذبح کرنے کے لیے کوئی چیز نہ ملی تو میں نے انہیں سفید پتھر سے ذبح کردیا ١ ؎، پھر نبی اکرم ﷺ سے اس سلسلے میں پوچھا، تو آپ نے مجھے انہیں کھانے کا حکم دیا۔

It was narrated that Ibn Safwan said: "I caught two rabbits but I could not find anything with which to slaughter then, so I slaughtered them with a sharp-edged stone. I asked the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) about that and he commanded me to eat them.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4313
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ سفید پتھر نوک دار تھا، کسی بھی دھاردار یا نوکدار چیز سے جس سے خون بہہ جائے، ذبح کردینے سے جانور کا ذبح کرنا شرع کے مطابق صحیح ہوگا اور اس کا کھانا حلال ہوگا، ذبح کا اصل مقصود اللہ کا نام لینا اور خون بہنا ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الضحایا ١٥ (٢٨٢٢)، سنن ابن ماجہ/الصید ١٧ (٣٢٤٤)، (تحفة الأشراف: ١١٢٢٤)، سنن الدارمی/الصید ٧ (٢٠٥٧)، ویأتي عند المؤلف برقم: ٤٤٠٤ (صحیح )