Sunan An Nasai 427

غسل کا بیان

427Sunan An Nasai

ماہواری سے غسل کرنے کے وقت کیا کرنا چاہئے

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قال: حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قال: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، قال: حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أُمِّهِصَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ أَغْتَسِلُ عِنْدَ الطُّهُورِ ؟ قَالَ: خُذِي فِرْصَةً مُمَسَّكَةً فَتَوَضَّئِي بِهَا. قَالَتْ: كَيْفَ أَتَوَضَّأُ بِهَا ؟ قَالَ: تَوَضَّئِي بِهَا، قَالَتْ: كَيْفَ أَتَوَضَّأُ بِهَا ؟ قَالَتْ: ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَّحَ وَأَعْرَضَ عَنْهَا، فَفَطِنَتْ عَائِشَةُ لِمَا يُرِيدُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: فَأَخَذْتُهَا وَجَبَذْتُهَا إِلَيَّ فَأَخْبَرْتُهَا بِمَا يُرِيدُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے نبی اکرم ﷺ سے سوال کیا: اللہ کے رسول! میں طہارت کے وقت کیسے غسل کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تم مشک کا ایک پھاہا لو، اور اس سے پاکی حاصل کرو ، اس نے کہا: میں اس سے کیسے پاکی حاصل کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اس سے پاکی حاصل کرو ، اس نے (پھر) عرض کیا: میں اس سے کیسے پاکی حاصل کروں؟ پھر رسول اللہ ﷺ نے سبحان اللہ کہا، اور اس سے اپنا رخ مبارک پھیرلیا، عائشہ ؓ اس بات کو سمجھ گئیں جو رسول اللہ ﷺ بتانا چاہ رہے تھے، آپ کہتی ہیں: تو میں نے اسے پکڑ کر اپنی طرف کھینچ لیا، اور رسول اللہ ﷺ جو چاہ رہے تھے اسے بتایا ۔

It was narrated from Aishah (RA) : “A woman asked the Prophet ﷺ : ‘Messenger of Allah ﷺ , how should I perform Ghusl when I become pure?’ He said: ‘Take a piece of cotton wool scented with musk and clean yourself with it.’ She said: ‘How should I clean myself with it?’ He said: ‘Clean yourself with it.’ She said: ‘How should I clean myself with it?’ The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Subhan Allah!’ and turned away from her.” Aishah (RA) understood what the Messenger of Allah ﷺ meant, and said: “So I pulled her toward me and told her what the Messenger of Allah ﷺ meant.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 427
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٢٥٢ (صحیح )