Sunan An Nasai 4179

بیعت سے متعلق احادیث مبارکہ

4179Sunan An Nasai

ہر ایک حکم پر بیعت کرنا چاہے وہ حکم پسند ہوں یا ناپسند۔

أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، وَالشَّعْبِيِّ، قَالَا: قَالَ جَرِيرٌ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ لَهُ: أُبَايِعُكَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِيمَا أَحْبَبْتُ وَفِيمَا كَرِهْتُ ؟، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوَ تَسْتَطِيعُ ذَلِكَ يَا جَرِيرُ أَوَ تُطِيقُ ذَلِكَ، قَالَ: قُلْ فِيمَا اسْتَطَعْتُ، فَبَايَعَنِي، وَالنُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ.

جریر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا: میں آپ سے ہر اس چیز میں جو مجھے پسند ہو اور اس میں جو ناپسند ہو سمع و طاعت (سننے اور حکم بجا لانے) پر بیعت کرتا ہوں، آپ نے فرمایا: جریر! کیا تم اس کی استطاعت رکھتے ہو، یا طاقت رکھتے ہو؟ آپ نے فرمایا: کہو ان چیزوں میں جن کو میں کرسکتا ہوں، چناچہ آپ نے مجھ سے بیعت لی، نیز ہر مسلمان کی خیر خواہی پر بیعت لی ۔

Jarir said: "I came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and said to him: I pledge to you to hear and obey in what I like and what I dislike. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Can you do that, O Jarir, or, Are you able for that? He said: Say: As much as I can. So he accepted my pledge (for that), and that I be sincere toward every Muslim.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4174
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٣٢١٢، ٣٢١٦)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأحکام ٤٣ (٧٢٠٤)، صحیح مسلم/الإیمان ٢٣ (٥٦)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ٤١٨٠-٤١٨٢، ٤١٩٤) (صحیح )