Sunan An Nasai 4065

جنگ کے متعلق احادیث مبارکہ

4065Sunan An Nasai

مرتد سے متعلق احادیث

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنَّ نَاسًا ارْتَدُّوا، عَنِ الْإِسْلَامِ، فَحَرَّقَهُمْ عَلِيٌّ بِالنَّارِ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَوْ كُنْتُ أَنَا لَمْ أُحَرِّقْهُمْ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُعَذِّبُوا بِعَذَابِ اللَّهِ أَحَدًا، وَلَوْ كُنْتُ أَنَا لَقَتَلْتُهُمْ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ.

عکرمہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ اسلام سے پھرگئے ١ ؎ تو انہیں علی ؓ نے آگ میں جلا دیا۔ ابن عباس ؓ نے کہا: اگر میں ہوتا تو انہیں نہ جلاتا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: تم کسی کو اللہ کا عذاب نہ دو ، اگر میں ہوتا تو انہیں قتل کرتا (کیونکہ) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: جو اپنا دین بدل ڈالے اسے قتل کر دو ۔

It was narrated from Ikrimah: "Some people apostatized after accepting Islam, and Ali burned them with fire. Ibn Abbas said: If it had been me, I would not have burned them; the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: No one should be punished with the punishment of Allah. If it had been me, I would have killed them; the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Whoever changes his religion, kill him.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4060
Notes · وضاحت
١ ؎: کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ عبداللہ بن سبا کے متبعین و پیروکاروں میں سے تھے، انہوں نے فتنہ پھیلانے اور امت کو گمراہ کرنے کے لیے اسلام کا اظہار کیا تھا۔
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )