Sunan An Nasai 402

غسل کا بیان

402Sunan An Nasai

برف اور اولے سے غسل

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَجْزَأَةَ بْنِ زَاهِرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى يُحَدِّثُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُكَانَ يَدْعُو: اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي مِنَ الذُّنُوبِ وَالْخَطَايَا، اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْهَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ، اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَالْمَاءِ الْبَارِدِ.

عبداللہ بن ابی اوفی ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ دعا کرتے تھے کہ اے اللہ! مجھے گناہوں اور خطاؤں سے پاک کر دے، اے اللہ! مجھے اس سے اسی طرح پاک کر دے جیسے سفید کپڑا میل سے پاک کیا جاتا ہے، اے اللہ! مجھے برف، اولے اور ٹھنڈے پانی کے ذریعہ پاک کر دے ۔

‘Abdullah bin Abi Awfa narrated that the Prophet ﷺ would supplicate:(Allah, purify me of sin and error, Allah cleanse me of it as a white garment is cleansed of dirt, Allah purify me with snow and hail and cold water).” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 402
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصلاة ٤٠ (٤٧٦)، (تحفة الأشراف ٥١٨١)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الدعوات ١٠٢(٣٥٤٧)، مسند احمد ٤/٣٥٤، ٣٨١ (صحیح )