Sunan An Nasai 4019

جنگ کے متعلق احادیث مبارکہ

4019Sunan An Nasai

بڑا گناہ کون سا ہے؟ اور اس حدیث مبارکہ میں یحیی اور عبدالرحمن کا سفیان پر اختلاف کا بیان

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي وَاصِلٌ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ ؟ قَالَ: أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ. قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ ؟ قَالَ: أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ مِنْ أَجْلِ أَنْ يَطْعَمَ مَعَكَ. قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ ؟ قَالَ: ثُمَّ أَنْ تُزَانِيَ بِحَلِيلَةِ جَارِكَ.

عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ تم کسی کو اللہ کے برابر ٹھہراؤ حالانکہ اس نے تم کو پیدا کیا ہے ۔ میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ تم اپنے بچے کو اس وجہ سے مار ڈالو کہ وہ تمہارے ساتھ کھائے گا ۔ میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ تم اپنے پڑوسی کی بیوی کے ساتھ زنا کرو ۔

It was narrated that Abdullah said: "I said: O Messenger of Allah, which sin is most grievous? He said: Setting up a rival to Allah while it is He that created you. I said: Then what? He said: Killing your child so that he will not eat with you. I said: Then what? He said: Committing adultery with your neighbors wife.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4014
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/تفسیر الفرقان ٢ (٤٧٦١)، سنن الترمذی/تفسیر سورة الفرقان (٣١٨٣)، (تحفة الأشراف: ٩٣١١)، مسند احمد (١/٤٣٤، ٤٦٢، ٤٦٤) (صحیح )