Sunan An Nasai 4018

جنگ کے متعلق احادیث مبارکہ

4018Sunan An Nasai

بڑا گناہ کون سا ہے؟ اور اس حدیث مبارکہ میں یحیی اور عبدالرحمن کا سفیان پر اختلاف کا بیان

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ وَاصِلٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ ؟ قَالَ: أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ. قُلْتُ: ثُمَّ مَاذَا ؟ قَالَ: أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ خَشْيَةَ أَنْ يَطْعَمَ مَعَكَ. قُلْتُ: ثُمَّ مَاذَا ؟ قَالَ: أَنْ تُزَانِيَ بِحَلِيلَةِ جَارِكَ.

عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کون سا گناہ بڑا ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ تم کسی کو اللہ کے برابر (ہم پلہ) ٹھہراؤ حالانکہ اس نے تمہیں پیدا کیا ہے ، میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ تم اس ڈر سے اپنے بچے کو مار ڈالو کہ وہ تمہارے ساتھ کھائے گا ۔ میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا کہ تم اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرو ۔

It was narrated that Abdullah said: "I said: O Messenger of Allah, which sin is the most grievous? He said: Setting up a rival to Allah while it is He that has created you. I said: Then what? He said: Killing your child for fear that he may eat with you. I said: Then what? He said: Committing adultery with your neighbors wife.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4013
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/تفسیرسورة البقرة ٣ (٤٤٧٧)، تفسیرالفرقان ٢ (٤٧٦١)، الأدب ٢٠(٦٠٠١)، الحدود ٢٠ (٦٨١١)، الدیات ١ (٦٨٦١)، التوحید ٤٠ (٧٥٢٠)، ٤٦ (٧٥٣٢)، صحیح مسلم/الإیمان ٣٧ (٨٦)، سنن ابی داود/الطلاق ٥٠ (٢٣١٠)، سنن الترمذی/تفسیرسورة الفرقان (٣١٨٢)، (تحفة الأشراف: ٩٤٨٠)، مسند احمد (١/٤٣٤) (صحیح )