Sunan An Nasai 3996

جنگ کے متعلق احادیث مبارکہ

3996Sunan An Nasai

قتل گناہ شدید

أَخْبَرَنَا سَرِيعُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَاسِطِيُّ الْخَصِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْأَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ الصَّلَاةُ، وَأَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ فِي الدِّمَاءِ.

عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سب سے پہلی چیز جس کا بندے سے حساب ہوگا نماز ہے، اور سب سے پہلے لوگوں کے درمیان خون کا فیصلہ کیا جائے گا ١ ؎۔

It was narrated that Abdullah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: The first thing concerning which a person will be brought to account will be the Salah, and the first thing concerning which scores will be settled among the people, will be bloodshed.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3991
Notes · وضاحت
١ ؎: خالق کے حقوق سے متعلق پہلی چیز جس کا بندے سے حساب ہوگا نماز ہے، اور بندوں کے آپسی حقوق میں سے سب سے پہلے خون کی بابت فیصلہ کیا جائے گا۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الدیات ١ (٢٦١٧ مختصرا)، (تحفة الأشراف: ٩٢٧٥) (صحیح )