Sunan An Nasai 3884

قسموں اور نذروں سے متعلق احادیث مبارکہ

3884Sunan An Nasai

اس شخص پر کیا واجب ہے کہ جس نے نذر مانی ہو ایک کام کے کرنے کی اور پھر وہ شخص اس کام کی انجام دہی سے عاجز ہو جائے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْخٍ يُهَادَى بَيْنَ اثْنَيْنِ، فَقَالَ: مَا بَالُ هَذَا ؟. قَالُوا: نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ. قَالَ: إِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ، مُرْهُ فَلْيَرْكَبْ. فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْكَبَ.

انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا گزر ایک ایسے بوڑھے شخص کے پاس سے ہوا جو دو آدمیوں کے درمیان ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر چل رہا تھا۔ آپ نے فرمایا: اس کا کیا حال ہے؟ ان لوگوں نے عرض کیا: اس نے (کعبہ) پیدل جانے کی نذر مانی ہے، آپ نے فرمایا: اس کے اس طرح اپنی جان کو تکلیف پہنچانے کی اللہ کو ضرورت نہیں، اسے حکم دو کہ سوار ہو کر چلے، چناچہ انہوں نے اسے سوار ہونے کا حکم دیا ۔

It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) passed by an old man who was being supported between two men and said: What is the matter with him? They said: He vowed to walk. He said: Allah has no need for him to torture himself. Tell him to ride." So he was told to ride.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3853
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )