Sunan An Nasai 3654

وصیتوں سے متعلقہ احادیث

3654Sunan An Nasai

کیا رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وصیت فرمائی تھی؟

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: يَقُولُونَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْصَى إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، لَقَدْ دَعَا بِالطَّسْتِ لِيَبُولَ فِيهَا، فَانْخَنَثَتْ نَفْسُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا أَشْعُرُ، فَإِلَى مَنْ أَوْصَى ؟.

ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے علی ؓ کو وصیت کی (اس وقت آپ کی حالت اتنی خراب تھی کہ) آپ نے پیشاب کرنے کے لیے طشت منگوایا کہ اتنے میں آپ کے اعضاء ڈھیلے پڑگئے (روح پرواز کرگئی) اور میں نہ جان سکی تو آپ نے کس کو وصیت کی؟ ١ ؎۔

It was narrated that Aishah (RA) said: "They say that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) made a will concerning Ali (RA). But he called for a vessel in which to urinate, then he went limp without me realizing it. So to whom did he leave a will?

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3624
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی آپ ﷺ کی روح پرواز کرگئی، اس وقت تک میں وہاں موجود تھی پھر آخر کون ہے جسے وصی بنایا گیا؟ البتہ یہ ممکن ہے کہ آپ نے کتاب و سنت سے متعلق وصیت انتقال سے کچھ روز پہلے کی ہو اور یہ وصیت کسی کے ساتھ خاص نہیں ہوسکتی بلکہ تمام مسلمانوں کے لیے عام ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٣٣ (صحیح )