کیا رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وصیت فرمائی تھی؟
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا طَلْحَةُ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى أَوْصَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: كَيْفَ كَتَبَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ الْوَصِيَّةَ ؟ قَالَ: أَوْصَى بِكِتَابِ اللَّهِ.
طلحہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن ابی اوفی سے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ نے وصیت کی تھی؟ کہا: نہیں ١ ؎، میں نے کہا: پھر مسلمانوں پر وصیت کیسے فرض کردی؟ کہا: آپ نے اللہ کی کتاب سے وصیت کو ضروری قرار دیا ہے ٢ ؎۔
Talha (RA) said: "I asked Ibn Abi Awfa: Did the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) leave a will? He said: No. I said: How come it is prescribed for the Muslims to make wills? He said: He left instructions urging the Muslims to adhere to the Book of Allah.