Sunan An Nasai 3589

طلاق سے متعلقہ احادیث

3589Sunan An Nasai

طلاق سے رجوع کے بارے میں

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِيهِ ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يُسْأَلُ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا، فَقَالَ: أَتَعْرِفُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا، فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ الْخَبَرَ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا حَتَّى تَطْهُرَ، وَلَمْ أَسْمَعْهُ يَزِيدُ عَلَى هَذَا.

طاؤس کہتے ہیں کہ انہوں نے عبداللہ بن عمر سے اس وقت سنا جب ان سے ایک ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی ہو۔ ابن عمر ؓ نے پوچھنے والے سے کہا: کیا تم عبداللہ بن عمر کو جانتے ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں، کہا: (انہیں کا واقعہ ہے) کہ انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور بیوی حیض سے تھی تو عمر ؓ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور آپ کو اس بات کی خبر دی تو آپ ﷺ نے فرمایا: اس سے کہو کہ اپنی بیوی سے رجوع کرلے یہاں تک کہ (حیض آئے اور پھر) حیض سے پاک ہوجائے (اب چاہے تو طلاق نہ دے اپنی زوجیت میں قائم رکھے) طاؤس کہتے ہیں: میں نے ابن عمر ؓ سے اس سے مزید کچھ کہتے ہوئے نہیں سنا ہے۔

Ibn Tawus narrated from his father that he heard Abdullah bin Umar being asked about a man who divorced his wife when she was menstruating. He said: "Do you know Abdullah bin Umar?" He said: "Yes." He said: "He divorced his wife when she was menstruating, and Umar went to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and told him about that. He ordered him to take her back until she became pure," and I did not hear him adding anything to that.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3559
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الطلاق ١ (١٤٧١)، (تحفة الأشراف: ٧١٠١)، مسند احمد (٢/١٤٥) (صحیح )