Sunan An Nasai 3435

طلاق سے متعلقہ احادیث

3435Sunan An Nasai

تین طلاقیں مختلف کر کے دینے کا بیان

أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ جَاءَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، أَلَمْ تَعْلَمْ، أَنَّ الثَّلَاثَ كَانَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَصَدْرًا مِنْ خِلَافَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، تُرَدُّ إِلَى الْوَاحِدَةِ، قَالَ: نَعَمْ.

طاؤس سے روایت ہے کہ ابو الصہباء نے ابن عباس ؓ کے پاس آ کر کہا: اے ابن عباس! کیا آپ نہیں جانتے کہ رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں، ابوبکر ؓ کے زمانے میں اور عمر ؓ کے شروع عہد خلافت میں تین طلاقیں (ایک ساتھ) ایک مانی جاتی تھیں، انہوں نے کہا: جی ہاں (معلوم ہے، ایسا ہوتا تھا) ١ ؎۔

It was narrated from Ibn Tawus, from his father, that Abu As-Sahba came to Ibn Abbas and said: "O Ibn Abbas! Did you not know that the threefold divorce during the time of the Messenger of Allah and Abu Bakr (RA), and during the early part of Umars Caliphate, used to be counted as one divorce?" He said: "Yes.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3406
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث کا عنوان باب سے تعلق اس طرح ہے کہ اس حدیث میں جو یہ کہا گیا ہے کہ إن الثلاث کانت ... ترو إلى الواحدة تو یہ اس مطلقہ کے بارے میں خاص ہے جسے جماع سے پہلے طلاق دے دی گئی ہو، جب غیر مدخول بہا کو تین متفرق طلاقیں دی جائیں گی تو پہلی طلاق واقع ہوجائے گی اور دوسری اور تیسری طلاقیں بےمحل ہونے کی وجہ سے لغو قرار پائیں۔ اس چیز کو بتانے کے لیے امام نسائی نے یہ عنوان قائم کیا ہے اور اس کے تحت مذکورہ حدیث ذکر کی ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الطلاق ٢ (١٤٧٢)، سنن ابی داود/الطلاق ١٠ (٢٢٠٠)، (تحفة الأشراف: ٥٧١٥)، مسند احمد (١/٣١٤) (صحیح )