Sunan An Nasai 3427

طلاق سے متعلقہ احادیث

3427Sunan An Nasai

غیر عدت میں طلاق دینا

أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَرَدَّهَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى طَلَّقَهَا، وَهِيَ طَاهِرٌ.

عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور وہ حیض سے تھی تو رسول اللہ ﷺ نے (اس طلاق کو باطل قرار دے کر) اس عورت کو انہیں لوٹا دیا۔ پھر جب وہ حیض سے پاک و صاف ہوگئی تو انہوں نے اسے طلاق دی (اور وہ طلاق نافذ ہوئی) ۔

It was narrated from Ibn Umar that he divorced his wife when she was menstruating, but the Messenger of Allah ﷺ told him to take her back, and divorce her when she was pure (not menstruating).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3398
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٧٠٦٨) (صحیح )