جو وقت اللہ تعالیٰ نے طلاق دینے کے لئے مقرر کیا ہے
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِيأَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَيْمَنَ، يَسْأَلُ ابْنَ عُمَرَ، وَأَبُو الزُّبَيْرِ، يَسْمَعُ: كَيْفَ تَرَى فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا ؟، فَقَالَ لَهُ: طَلَّقَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَ عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِيُرَاجِعْهَا، فَرَدَّهَا عَلَيَّ، قَالَ: إِذَا طَهُرَتْ، فَلْيُطَلِّقْ أَوْ لِيُمْسِكْ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: 0 يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ 0.
ابو الزبیر کہتے ہیں کہ انہوں نے عبدالرحمٰن بن ایمن کو ابن عمر (رض) سے سوال کرتے سنا : آپ کی کیا رائے ہے ایسے شخص کے بارے میں جس نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دی ؟ انہوں نے جواب دیا : عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی بیوی کو رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں اس وقت طلاق دی جب وہ حیض سے تھی تو عمر (رض) نے رسول اللہ ﷺ کو یہ بتاتے ہوئے مسئلہ پوچھا کہ عبداللہ بن عمر کی بیوی حالت حیض میں تھی اس نے اسے اسی حالت میں طلاق دے دی ہے ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : عبداللہ کو چاہیئے کہ وہ اس سے رجوع کرے ، اور پھر آپ نے میری بیوی میرے پاس بھیج دی اور فرمایا : جب وہ حیض سے پاک و صاف ہوجائے تب اسے یا تو طلاق دیدے یا اسے روک لے (اسے دونوں کا اختیار ہے جیسی اس کی مرضی و پسند ہو) ۔ عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں : (اس کے بعد) نبی اکرم ﷺ نے پڑھا : يا أيہا النبي إذا طلقتم النساء فطلقوہن اے نبی ! (اپنی امت سے کہو کہ) جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دینا چاہو تو ان کی عدت (کے دنوں کے آغاز) میں انہیں طلاق دو (الطلاق : ١) ۔
Abdur Rahman bin Ayman asked Ibn Umar while Abu Az-Zubair was listening: "What did you think about a man who divorces his wife when she is menstruating?" He said to him: "Abdullah bin Umar divorced his wife when she was menstruating during the time of the Messenger of Allah ﷺ. Umar asked the Messenger of Allah (about that) and said: Abdullah bin Umar has divorced his wife while she was menstruating. The Messenger of Allah ﷺ said: Let him take her back. So he made me take her back. He said: When she becomes pure, let him divorce her or keep her. Ibn Umar said: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said(saying of Allah, the Mighty and Sublime:): O Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم)! When you divorce women, divorce them before their Iddah (prescribed period) elapses