Sunan An Nasai 3210

نکاح سے متعلقہ احادیث

3210Sunan An Nasai

نکاح کی ترغیب سے متعلق

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ وَهُوَ عِنْدَ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ عُثْمَانُ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى فِتْيَةٍ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: فَلَمْ أَفْهَمْ فِتْيَةً كَمَا أَرَدْتُ فَقَالَ: مَنْ كَانَ مِنْكُمْ ذَا طَوْلٍ، فَلْيَتَزَوَّجْ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ، وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ، وَمَنْ لَا، فَالصَّوْمُ لَهُ وِجَاءٌ.

علقمہ کہتے ہیں کہ میں ابن مسعود ؓ کے ساتھ تھا اور وہ عثمان ؓ عنہ کے پاس تھے تو عثمان ؓ عنہ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نوجوانوں (کی ایک ٹولی) کے پاس پہنچے اور (ان سے) کہا: جو تم میں مالدار ہو ١ ؎ تو اسے چاہیئے کہ وہ شادی کرلے کیونکہ اس سے نگاہ نیچی رکھنے میں زیادہ مدد ملتی ہے ٢ ؎، اور نکاح کرلینے سے شرمگاہ کی زیادہ حفاظت ہوتی ہے ٣ ؎، اور جو مالدار نہ ہو بیوی کے کھانے پینے کا خرچہ نہ اٹھا سکتا ہو تو وہ روزے رکھے کیونکہ اس کے لیے روزہ شہوت کا توڑ ہے ٤ ؎، (اس حدیث میں فتی ۃ کا لفظ آیا ہے، اس کے متعلق) ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: اس کا مفہوم جیسا میں سمجھنا چاہتا تھا سمجھ نہ سکا۔

Narrated Alqamah: It was narrated that Alqamah said: "I was with Ibn Masud while he was with Uthman (RA), and Uthman said: The Messenger of Allah came out to some fityah (young men) - Abu AbdurRahman said, I did not understand (the word) fityah as I would want- and said: Whoever among you can afford it, let him get married, for it is more effective in lowering the gaze and guarding chastity, and whoever cannot, then fasting will be a restraint (wija) for him.

صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3206
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی مہر اور نان و نفقہ دینے کی طاقت رکھتا ہو۔ ٢ ؎: یعنی پرائی عورت کو للچائی ہوئی نظروں سے دیکھنے کی حاجت نہیں رہتی۔ ٣ ؎: زنا و بدکاری میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ ٤ ؎: اس سے شہوانیت دبتی اور کمزور ہوجاتی ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٢٢٤٥ (صحیح الإسناد )