Sunan An Nasai 3204

نکاح سے متعلقہ احادیث

3204Sunan An Nasai

نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نکاح سے متعلق فرمان اور ازواج مطہرات اور ان چیزوں کے بارے میں جو کہ اللہ نے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر حلال فرمائی لیکن لوگوں کے واسطے حلال نہیں کیا تاکہ یہ بات ظاہر ہو کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ساری مخلوق پر بزرگی و فضیلت ہے۔

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: أَنَا فِي الْقَوْمِ إِذْ قَالَتِ امْرَأَةٌ: إِنِّي قَدْ وَهَبْتُ نَفْسِي لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَرَأْ فِيَّ رَأْيَكَ فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: زَوِّجْنِيهَا، فَقَالَ: اذْهَبْ فَاطْلُبْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ، فَذَهَبَ فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا وَلَا خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ: أَمَعَكَ مِنْ سُوَرِ الْقُرْآنِ شَيْءٌ ؟قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَزَوَّجَهُ بِمَا مَعَهُ مِنْ سُوَرِ الْقُرْآنِ.

سہل بن سعد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں قوم کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں ایک عورت نے کہا: اللہ کے رسول! میں آپ کے لیے اپنے آپ کو ہبہ کرتی ہوں، میرے متعلق آپ کی جیسی رائے ہو کریں، تو ایک شخص نے کھڑے ہو کر عرض کیا (اللہ کے رسول! ) اس عورت سے میرا نکاح کرا دیجئیے۔ آپ نے فرمایا: جاؤ (بطور مہر) کوئی چیز ڈھونڈھ کرلے آؤ اگرچہ لوہے کی انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو ، تو وہ گیا لیکن کوئی چیز نہ پایا حتیٰ کہ (معمولی چیز) لوہے کی انگوٹھی بھی اسے نہ ملی، آپ ﷺ نے کہا: کیا تمہیں قرآن کی سورتوں میں سے کچھ یا د ہے؟ اس نے کہا: ہاں، سہل بن سعد ؓ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے اس کا نکاح اس عورت سے قرآن کی ان سورتوں کے عوض کرا دی جو اسے یاد تھیں۔

It was narrated that Sahl bin Sad said: "I was among the people when a woman said: I offer myself (in marriage) to you, O Messenger of Allah, see what you think of me. A man stood up and said: Marry me to her. He said: Go and find (something), even if it is an iron ring. So he went, but he could not find anything, not even an iron ring. So the Messenger of Allah said: Do you have (memorized) any surahs of the Quran? He said: Yes. So he married him to her on the basis of what he knew of surahs of the Quran.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3200
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوکالة ٩ (٢٣١٠)، فضائل القرآن ٢١ (٥٠٢٩)، ٢٢ (٥٠٣٠)، النکاح ١٤ (٥٠٨٧)، ٣٢ (٥١٢١)، ٣٥ (٥١٢٦)، ٣٧ (٥١٣٢)، ٤٠ (٥١٣٥)، ٤٤ (٥١٤١)، ٥٠ (٥١٤٩)، ٥١ (٥١٥٠)، اللباس ٤٩ (٥٨٧١)، صحیح مسلم/النکاح ١٣ (١٤٢٥)، (تحفة الأشراف: ٤٦٨٩)، سنن ابی داود/النکاح ٣١ (٢١١١)، سنن الترمذی/النکاح ٢٣ (١١١٤)، سنن ابن ماجہ/النکاح ١٧ (١٨٨٩)، موطا امام مالک/النکاح ٣ (٨)، مسند احمد ٥/٣٣٠، ویأتی عند المؤلف برقم: ٣٢٨٢ (صحیح )