Sunan An Nasai 3183جہاد سے متعلقہ احادیث

3183Sunan An Nasaiصحیح

کمزور شخص سے امداد لینا

أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَرْطَاةَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الدَّرْدَاءِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ابْغُونِي الضَّعِيفَ، فَإِنَّكُمْ إِنَّمَا تُرْزَقُونَ، وَتُنْصَرُونَ بِضُعَفَائِكُمْ.

ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے : میرے لیے کمزور کو ڈھونڈو، کیونکہ تمہیں تمہارے کمزوروں کی دعاؤں کی وجہ سے روزی ملتی ہے، اور تمہاری مدد کی جاتی ہے ١ ؎۔

It was narrated from Jubair bin Nufair Al-Hadrami that he heard Abu Ad-Darda say: "I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) say: Bring me the weak, for you only receive provision and Divine support by virtue of your weak ones.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3179
Notes · وضاحت
١ ؎: اس لیے تم کمزوروں کا خیال رکھو تاکہ تمہیں ان کی دعائیں حاصل ہوتی رہیں، تمہیں روزی ملتی رہے اور اللہ کی طرف سے تمہاری مدد ہوتی رہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الجہاد ٧٧ (٢٥٩٤) ، سنن الترمذی/الجہاد ٢٤ (١٧٠٢) ، (تحفة الأشراف : ١٠٩٢٣) ، مسند احمد (٥/١٩٨) (صحیح )