Sunan An Nasai 3113

جہاد سے متعلقہ احادیث

3113Sunan An Nasai

اللہ کی راہ میں پیدل چلنے والوں کی فضیلت

أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا يَجْتَمِعَانِ فِي النَّارِ مُسْلِمٌ قَتَلَ كَافِرًا، ثُمَّ سَدَّدَ وَقَارَبَ، وَلَا يَجْتَمِعَانِ فِي جَوْفِ مُؤْمِنٍ غُبَارٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَفَيْحُ جَهَنَّمَ، وَلَا يَجْتَمِعَانِ فِي قَلْبِ عَبْدٍ الْإِيمَانُ وَالْحَسَدُ.

ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مسلمان جس نے کسی کافر کو قتل کردیا، اور آخر تک ایمان و عقیدہ اور عمل کی درستگی پر قائم رہا تو وہ دونوں (یعنی مومن قاتل اور کافر مقتول) جہنم میں اکٹھا نہیں ہوسکتے۔ اور نہ ہی کسی مومن کے سینے میں اللہ کے راستے کا گردوغبار اور جہنم کی آگ کی لپٹ و حرارت اکٹھا ہوں گے ١ ؎، اور کسی بندے کے دل میں ایمان اور حسد جمع نہیں ہوسکتے ٢ ؎۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Two will never be gathered together in the Fire: A Muslim who killed a disbeliever then tried his best and did not deviate. And two will never be gathered together in the lungs of a believer: Dust in the cause of Allah, and the odor of Hell. And two will never be gathered in the heart of a salve: Faith and envy.

حسنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3109
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جہنم کی آگ کی لپٹ مجاہد کو نہیں چھو سکتی کیونکہ اس کا مقام جنت ہے۔ ٢ ؎: یعنی مومن کامل حاسد نہیں ہوسکتا۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ١٢٧٤٩)، مسند احمد (٢/٣٤٠، ٣٥٣) (صحیح )