Sunan An Nasai 305

پاکی کا بیان

305Sunan An Nasai

لڑکی کے پیشاب سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْوَلِيدِ، قال: حَدَّثَنِي مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ، قال: حَدَّثَنِي أَبُو السَّمْحِ، قال: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُغْسَلُ مِنْ بَوْلِ الْجَارِيَةِ وَيُرَشُّ مِنْ بَوْلِ الْغُلَامِ.

ابو سمح ؓ (خادم النبی) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: بچی کا پیشاب دھویا جائے گا، اور بچے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جائے گا ١ ؎۔

Abu As-Samh said: “The Prophet ﷺ said: ‘A girl’s urine should be washed away and a boy’s urine should be sprinkled with water.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 304
Notes · وضاحت
١ ؎: ایک روایت میں مالم یطعم (جب تک وہ کھانا نہ کھانے لگے) کی قید ہے، اس لیے جو روایتیں مطلق ہیں، انہیں مقید پر محمول کیا جائے گا یعنی دونوں کے پیشاب میں یہ تفریق اس وقت تک کے لیے ہے جب تک وہ دونوں کھانا نہ کھانے لگ جائیں، کھانا کھانے لگ جانے کے بعد دونوں کے پیشاب کا حکم یکساں ہوگا، دونوں کا پیشاب دھونا ضروری ہوجائے گا۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف: ١٢٠٥٢)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة ١٣٧ (٣٧٦)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ٧٧ (٥٢٦) (صحیح )