عرفات سے واپسی پر گھاٹی میں قیام سے متعلق
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيْثُ أَفَاضَ مِنْ عَرَفَةَ مَالَ إِلَى الشِّعْبِ، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ أَتُصَلِّي الْمَغْرِبَ ؟ قَالَ: الْمُصَلَّى أَمَامَكَ.
اسامہ بن زید رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ جب عرفہ سے لوٹے تو پہاڑ کی گھاٹی کی طرف مڑے، وہ کہتے ہیں: تو میں نے عرض کیا: کیا (یہاں) آپ مغرب کی نماز پڑھیں گے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: نماز پڑھنے کی جگہ آگے ہے ۔
It was narrated from Usmah bin Zaid that when the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) departed from Arafat he turned toward the mountain pass. I said to him: "Are you going to pray Magrib?" He said: "The prayer place is still ahead of you.