Sunan An Nasai 2994

میقاتوں سے متعلق احادیث

2994Sunan An Nasai

جو شخص عمرہ کی نیت کرے اور ہدی ساتھ لے جائے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْعَائِشَةَ، قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِالْحَجِّ، وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَأَهْدَى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَلَمْ يُهْدِ، فَلْيَحْلِلْ، وَمَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ فَأَهْدَى، فَلَا يَحِلَّ، وَمَنْ أَهَلَّ بِحَجَّةِ، فَلْيُتِمَّ حَجَّهُ، قَالَتْ عَائِشَةُ: وَكُنْتُ مِمَّنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ.

ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ہم حجۃ الوداع میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے، تو ہم میں سے بعض نے حج کا احرام باندھا اور بعض نے عمرہ کا، اور ساتھ ہدی بھی لائے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے عمرہ کا تلبیہ پکارا اور ہدی ساتھ نہیں لایا ہے، تو وہ احرام کھول ڈالے، اور جس نے عمرہ کا احرام باندھا ہے، اور ساتھ ہدی لے کر آیا ہے تو وہ احرام نہ کھولے، اور جس نے حج کا تلبیہ پکارا ہے تو وہ اپنا حج پورا کرے ، عائشہ ؓ کہتی ہیں: تو میں ان لوگوں میں سے تھی جن ہوں نے عمرے کا تلبیہ پکارا تھا۔

It was narrated that Aishah (RA) said: “We set out with the Messenger of Allah ﷺ for the Farewell Pilgrimage. Some of us entered Ihram for Hajj and some of us entered Ihram for ‘Umrah and brought along a Hadi. The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Whoever entered Ihram for ‘Umrah and did not bring a Hadi, let him exit Ihram, And whoever entered Ihram for ‘Umrah and did bring a Hadi, let him not exit Ihram. Whoever entered Ihram for Hajj let him complete his Iajj.” Aishah (RA) said: “And I was one of those who had entered Ihram for Umrah.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2991
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ١٦٧٤٩)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحج ٣٤ (١٥٦٢)، والمغازی ٧٧ (٤٣٩٥)، صحیح مسلم/الحج ١٧ (١٢١١)، سنن ابی داود/الحج ٢٣ (١٧٧٨)، مسند احمد (٦/٣٧، ١١٩) (صحیح) (لیست عندصحیح البخاری/وکنت ممن أہل بالعمرة )