Sunan An Nasai 278

پاکی کا بیان

278Sunan An Nasai

جس خاتون کو حیض ارہا ہو اس کو شوہر کا سر دھونا کیسا ہے؟

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قالت: كُنْتُ أُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا حَائِضٌ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے سر میں کنگھی کرتی اور میں حائضہ ہوتی تھی۔

It was narrated that Aishah (RA) said: “I used to comb the hair of the Messenger of Allah ﷺ when I was menstruating.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 277
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحیض ٢ (٢٩٥)، اللباس ٧٦ (٥٩٢٥)، الشمائل ٤ (٣١)، (تحفة الأشراف: ١٧١٥٤)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحیض ٣ (٢٩٧)، سنن الترمذی/الصوم ٨٠ (٨٠٤)، موطا امام مالک/الطہارة ٢٨ (١٠٢)، مسند احمد ٦/١٠٤، ٢٣١، ٢٣٢، سنن الدارمی/الصلاة ١٠٨ (١٠٩٨، ١٠٩٩)، ویأتي عند المؤلف برقم: ٣٨٦، ٣٨٩ (صحیح )