Sunan An Nasai 2678

میقاتوں سے متعلق احادیث

2678Sunan An Nasai

بحالت احرام پگڑی باندھنا ممنوع ہے

أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: نَادَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ: مَا نَلْبَسُ إِذَا أَحْرَمْنَا ؟ قَالَ: لَا تَلْبَسْ الْقَمِيصَ، وَلَا الْعِمَامَةَ، وَلَا السَّرَاوِيلَ، وَلَا الْبُرْنُسَ، وَلَا الْخُفَّيْنِ إِلَّا أَنْ لَا تَجِدَ نَعْلَيْنِ فَإِنْ لَمْ تَجِدِ النَّعْلَيْنِ، فَمَا دُونَ الْكَعْبَيْنِ.

عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کو آواز دی اور پوچھا: ہم جب محرم ہوں تو کیا پہنیں؟ آپ نے فرمایا نہ قمیص پہنو، نہ عمامہ (پگڑی) ، نہ پائجامہ، نہ ٹوپی اور نہ موزے البتہ جس کو جوتے میسر نہ ہو تو وہ موزے ٹخنوں سے نیچے پہنے اور اسے نیچے کرلے ۔

It was narrated that Ibn ‘Umar said: “A man came to the Prophet ﷺ and said: ‘What should we wear when we enter Ihram?’ He said: ‘Do not wear a shirt, or an ‘Imamah, or pants, or a burnous, or Khuffs — unless you cannot find any sandals. If you cannot find any sandals, then wear something that comes beneath the ankles.”(Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2676
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/اللباس ٨ (٥٧٩٤)، (تحفة الأشراف: ٧٥٣٥)، مسند احمد (٢/٤، ٦٥) (صحیح )