Sunan An Nasai 2656

میقاتوں سے متعلق احادیث

2656Sunan An Nasai

یمن والوں کے میقات

أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ صَاحِبُ الشَّافِعِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْعَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَوَقَّتَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ، وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ، وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا، وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ، وَقَالَ: هُنَّ لَهُنَّ وَلِكُلِّ آتٍ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِهِنَّ، فَمَنْ كَانَ أَهْلُهُ دُونَ الْمِيقَاتِ حَيْثُ يُنْشِئُ حَتَّى يَأْتِيَ ذَلِكَ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ.

عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ کو، اہل شام کے لیے جحفہ کو، اہل نجد کے لیے قرن کو اور اہل یمن کے لیے یلملم کو میقات مقرر کی اور فرمایا: یہ یہاں کے لوگوں کی میقات ہیں اور ان تمام لوگوں کی بھی جو یہاں سے ہو کر گزریں چاہے جہاں کہیں کے بھی رہنے والے ہوں۔ اور جو لوگ ان میقاتوں کے اندر کے رہنے والے ہیں تو ان کی میقات وہیں سے ہے جہاں سے وہ چلیں یہاں تک کہ مکہ والوں کی میقات مکہ ہے ۔

It was narrated from Ibn ‘Abbas that the Messenger of Allah ﷺ designated Dhul-Hulaifah as the Miqat for the people of Al Madinah, Al-Juhfah for the people of Ash-Sham, Qarn for the people of Najd, and Yalamlam for the people of Yemen. He said: “They are for them, and for anyone who comes to them from elsewhere. If a person’s place of residence is within the boundary of the Miqat, then (he should enter into Ihram) from where he starts his journey, and this also applies to the people of Makkah.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2654
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحج ٧ (١٥٢٤)، ١٢ (١٥٣٠)، وجزاء الصید ١٨ (١٨٤٥)، صحیح مسلم/الحج ٢ (١١٨١)، (تحفة الأشراف: ٥٧١١)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الحج ٩ (١٧٣٨)، مسند احمد (١/٢٣٨، ٢٤٩، ٢٥٢، ٢٣٢، ٣٣٩)، سنن الدارمی/المناسک ٥ (١٨٣٣)، ویأتي عند المؤلف برقم: ٢٦٥٨ (صحیح )