Sunan An Nasai 2626

مناسک حج سے متعلقہ احادیث

2626Sunan An Nasai

فضیلت حج سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيّ، عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ: الْإِيمَانُ بِاللَّهِ، قَالَ: ثُمَّ مَاذَا ؟ قَالَ: الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِقَالَ: ثُمَّ مَاذَا ؟ قَالَ: ثُمَّ الْحَجُّ الْمَبْرُورُ

ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ سے پوچھا: اللہ کے رسول! اعمال میں سب سے افضل عمل کون سا ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ پر ایمان لانا ، اس نے پوچھا: پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ، اس نے پوچھا: پھر کون سا عمل؟ آپ نے فرمایا: پھر حج مبرور (مقبول) ١ ؎۔

It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: “A man asked the Prophet ﷺ, which deed is best?’ He said: ‘Faith in Allah.’ He said: ‘Then what?’ He said: ‘Jihad in the cause of Allah.’ He said: ‘Then what?’ He said: ‘Then Hajj Al-Mabrur.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2624
Notes · وضاحت
١ ؎: حج مبرور وہ حج ہے جس میں کوئی گناہ سرزد نہ ہوا ہو بعض کہتے ہیں کہ حج مبرور وہ حج ہے جس میں حج کے جملہ شرائط و آداب کا التزام کیا گیا ہو اور ایک قول یہ ہے کہ حج مبرور سے مراد حج مقبول ہے اور اس کی علامت یہ ہے کہ حج کے بعد وہ انسان عبادت گزار بن جائے جب کہ اس سے پہلے وہ غافل تھا۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الإیمان ٣٦ (٨٣)، (تحفة الأشراف: ١٣٢٨٠)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الإیمان ١٨ (٢٦)، والحج ٤ (١٥١٩)، سنن الترمذی/فضائل الجہاد ٢٢ (١٦٥٨)، مسند احمد (٢/٢٦٨)، ویأتی برقم: ٣١٣٢ (صحیح )