Sunan An Nasai 2246

روزوں سے متعلقہ احادیث

2246Sunan An Nasai

جو شخص اللہ عزوجل کی راہ میں ایک روزہ رکھے اور اس سے متعلق حدیث میں سہیل بن ابی صالح پر اختلاف

أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَنَسٌ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ زَحْزَحَ اللَّهُ وَجْهَهُ عَنِ النَّارِ بِذَلِكَ الْيَوْمِ سَبْعِينَ خَرِيفًا.

ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے اللہ کی راہ (یعنی جہاد یا اس کے سفر) میں ایک دن کا روزہ رکھا، اللہ تعالیٰ اسے اس دن کے بدلے جہنم سے ستر سال کی دوری پر کر دے گا ۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: “Whoever fasts one day in the cause of Allah, the Mighty and Sublime, Allah will remove his face away from the Fire in return for the day (the distance of) seventy autumns.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2244
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/فضائل الجھاد ٣ (١٦٢٢)، سنن ابن ماجہ/الصوم ٣٤ (١٧١٨)، (تحفة الأشراف: ١٨٦٢٤) حم ٢/٣٠٠، ٣٥٧ (صحیح) (مزی نے تحفة الاشراف میں ابن حیویہ کی روایت پر اعتماد کرتے ہوئے اس حدیث کو مراسیل میں ذکر کیا ہے (١٨٦٢٤) اس لیے کہ اس کے نسخہ (ہ) میں ” عن أبي هريرة “ ساقط ہے، اور ابن الاحمر اور ابن سیار نیز سنن صغریٰ سب میں ” عن ابی ہریرة “ موجود ہے، اور مسند میں بھی ایسے ہی ہے) (ملاحظہ ہو: السنن الکبریٰ: ٢٥٦٤ )