Sunan An Nasai 2233

روزوں سے متعلقہ احادیث

2233Sunan An Nasai

حضرت ابوامامہ کی حدیث حضرت محمد بن ابی یعقوب پر اختلاف

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ فَدَعَا بِلَبَنٍ، فَقُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الصَّوْمُ جُنَّةٌ مِنَ النَّارِ كَجُنَّةِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْقِتَالِ.

مطرف کہتے ہیں کہ میں عثمان بن ابی العاص ؓ کے پاس آیا تو انہوں نے (میری ضیافت کے لیے) دودھ منگوایا، تو میں نے کہا: میں روزے سے ہوں، تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: روزہ آگ سے بچاؤ کے لیے کی ڈھال ہے جس طرح کہ تم میں سے کسی کے پاس لڑائی میں دشمن کے وار سے بچاؤ کے لیے ڈھال ہوتی ہے ۔

It was narrated that Mutarrif said: “I entered upon ‘Uthman bin Abi Al-’As and he called for milk. I said: ‘I am fasting.’ He said: ‘I heard the Messenger of Allah ﷺ say: ‘Fasting is a shield like the of any one of you in battle.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2231
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٢٢٣٢ (صحیح )