Sunan An Nasai 2190

روزوں سے متعلقہ احادیث

2190Sunan An Nasai

شک کے دن کا روزہ

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ صِلَةَ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَمَّارٍ فَأُتِيَ بِشَاةٍ مَصْلِيَّةٍ، فَقَالَ: كُلُوا فَتَنَحَّى بَعْضُ الْقَوْمِ. قَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ عَمَّارٌ: مَنْ صَامَ الْيَوْمَ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ، فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

صلہ بن زفر کہتے ہیں: ہم عمار رضی الله عنہ کے پاس تھے کہ ایک بھنی ہوئی بکری لائی گئی، تو انہوں نے کہا: آؤ تم لوگ بھی کھاؤ، تو لوگوں میں سے ایک شخص الگ ہٹ گیا، اور اس نے کہا: میں روزے سے ہوں، تو عمار ؓ نے کہا: جس نے شک والے دن روزہ رکھا اس نے ابوالقاسم ﷺ کی نافرمانی کی۔

It was narrated that Silah said: “We were with ‘Ammar and a roast sheep was brought and he said: ‘Eat.’ One of the people turned away and said: ‘I am fasting. ‘Ammar said: Whoever fasts on the day concerning which there is doubt, has disobeyed Abu Al Qasim (Da’if)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2188
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصوم ١١ (١٩٠٦) (تعلیقاً )، سنن ابی داود/الصوم ١٠ (٢٣٣٤)، سنن الترمذی/الصوم ٣ (٦٨٦)، سنن ابن ماجہ/الصوم ٣ (١٦٤٥)، (تحفة الأشراف: ١٠٣٥٤)، سنن الدارمی/الصوم ١ (١٧٢٤) (صحیح )