قیامت کے دن دوسری مرتبہ زندہ ہونے سے متعلق
أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الزُّبَيْدِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يُبْعَثُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَكَيْفَ بِالْعَوْرَاتِ ؟ قَالَ: لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لوگ قیامت کے دن ننگے پاؤں، ننگے بدن (اور) غیر مختون اٹھائے جائیں گے ، تو اس پر عائشہ ؓ نے پوچھا: لوگوں کی شرمگاہوں کا کیا حال ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اس دن ہر ایک کی ایسی حالت ہوگی جو اسے (ان چیزوں سے) بےنیاز کر دے گی ۔
It was narrated from Aishah that the Messenger of Allah said: "The people will be raised up on the Day of Resurrection barefoot, naked and uncircumcised." Aishah said: "What about their Awrahs?" he said: "Every man that day will have enough to make him careless of others".