Sunan An Nasai 2072

جنائز کے متعلق احادیث

2072Sunan An Nasai

قبر پر درخت کی شاخ لگانے سے متعلق احادیث

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَلَا إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا مَاتَ عُرِضَ عَلَيْهِ مَقْعَدُهُ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ، إِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَمِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَإِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَمِنْ أَهْلِ النَّارِ، حَتَّى يَبْعَثَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.

عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: سنو! جب تم میں سے کوئی مرجاتا ہے تو اس پر صبح و شام اس کا ٹھکانہ پیش کیا جاتا ہے، اگر جنتی ہے تو جنت میں کا، اور اگر جہنمی ہے تو جہنم میں کا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے روز اٹھائے ١ ؎۔

It was narrated from Ibn Umar that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "When one of you dies he is shown his place morning and evening. If he is one of the people of paradise them he is one of the people of Paradise, and if he is one of the people of Hell, then he is one of the people of Hell, until Allah, the Mighty and Sublime, raises him up on the Day of Resurrection."

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2070
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اٹھائے جانے کے بعد یہ سلسلہ ختم ہوجائے گا، اور وہ اپنے اس ٹھکانے میں پہنچ جائے گا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجنائز ٨٩ (١٣٧٩)، وبدء الخلق ٨ (٣٢٤٠)، والرقاق ٤٢ (٦٥١٥)، (تحفة الأشراف: ٨٢٩٢)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الجنة ١٧ (٢٨٦٦)، سنن الترمذی/الجنائز ٧٠ (١٠٧٢)، سنن ابن ماجہ/الزھد ٣٢ (٤٢٧٠)، موطا امام مالک/الجنائز ١٦ (٤٧)، مسند احمد ٢/١٦، ٥١، ١١٣، ١٢٣ (صحیح )